Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ٹریفک حادثات کا 60 فیصد سبب موبائل فون ہے، محکمہ ٹریفک

ریاض.... محکمہ ٹریفک نے کہا ہے کہ ٹریفک حادثات میں 60 فیصد کا سبب موبائل فون ہوتا ہے۔ ٹوئٹر پر چلائے جانے والے ٹرینڈ میں محکمہ ٹریفک نے کہا ہے کہ موبائل فون دور جدید کی وہ آفت ہے جس کی وجہ سے لاتعداد افراد ٹریفک حادثہ کا شکار ہوکر جاں بحق ہوگئے جبکہ ایک بڑی تعداد زندگی بھر کیلئے معذور ہوچکی ہے۔ محکمہ ٹریفک نے کہا ہے کہ 16 سے 61 سال عمر کے افراد سے کئے جانے والے سروے سے معلوم ہوا ہے کہ ڈرائیوروں کی اکثریت ڈرائیونگ کے دوران موبائل فون استعمال کرنے کے خطرناک نتائج سے آگاہ نہیں یا اسے اہمیت نہیں دیتی۔ تحقیق سے معلوم ہوا ہے کہ ڈرائیونگ کے دوران موبائل فون استعمال کرنے والا شخص ذہنی طور پر انتشار کا شکار ہوجاتا ہے اور اسکی توجہ روڈ سے ہٹ جاتی ہے جو حادثہ کا سبب بنتی ہے۔ 37 فیصد افراد موبائل استعمال کرنے کی وجہ سے بروقت بریک کا استعمال نہیں کر پاتے۔ 
 

شیئر: