Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

#روشنی_کا_وعدہ_کیا_تھا_ روشنی_پہنچا_دی

گورنمنٹ آف پاکستان اور نون لیگی صارفین کی طرف سے چلایا جانے ٹرینڈ #روشنی_کا_وعدہ_کیا_تھا_روشنی_پہنچا_دی پاکستان بھر میں پہلے نمبر پر ریکارڈ کیا جا رہا ہے۔4 دسمبر کو حکومت ملک میں لوڈشیڈنگ کے بغیر فیڈرز لگانے کا پہلا مرحلہ شروع کرے گی جس میں 5399 نئے بجلی کے فیڈرز لگائے جائیں گے جو 14.9 ملین لوگوں کو فائدہ دیں گے۔اس ٹرینڈ میں نون لیگی صارفین اپنی پارٹی کی حمایت میں ٹویٹس کر رہے ہیں کہ نون لیگ حکومت نے 2013 کے الیکشن میں عوام سے بجلی کا جو وعدہ کیا تھا، وہ اب پورا کرنے جا رہے ہیں۔
مزید پڑھیں:#تین_طلاق، انڈین صارفین کا ہیش ٹیگ عالمی ٹرینڈ بن گیا
گورنمنٹ آف پاکستان نے کہا:لوڈشیڈنگ سے پاک پاکستان 2013 میں ایک خواب تھا۔2017 میں یہ حقیقت بن گیا۔14.9 ملین لوگو اب رات 12 بجے کے بعد کوئی پاور کٹ برداشت نہیں کریں گے۔
محمد نواز شریف نے ٹویٹ کیا: نوازشریف کا ایک اور وعدہ پورا ہو گیا۔
مریم نواز شریف نے ٹویٹ کیا: اعداد و شمار خود بولتے ہیں۔2013 میں جو پاکستان کا سب سے بڑا مسئلہ تھا اب حل ہوگیا ہے۔ الحمدللہ۔
 گورنمنٹ آف پاکستان نے ایک اورٹویٹ کیاوزیر پاور ڈوژن نے کہا کہ :ہم سردیوں میں ناقابل اعتماد ہائیڈیل پیداوار کے باوجود اضافی توانائی کی پیداوار کی صورت حال میں ہیں۔
مزید پڑھیں:#پی_پی_پی_کے_50_سال
اویس لغاری نے ٹویٹ میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا:بجلی پیداوار میں کم از کم اخراجات پر قابو پانے میں سب سے زیادہ کریڈٹ کا مستحق چیف منسٹر پنجاب میاں شہباز شریف ہیں۔
 

شیئر: