Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کویت میں خلیجی سربراہ کانفرنس کی تیاری کیلئے وزرائے خارجہ کا اجلاس

کویت.... جی سی سی ممالک کے وزرائے خارجہ نے کویت میں پیر کو خلیجی سربراہ کانفرنس کا تیاری اجلاس کیا ، سربراہ کانفرنس آج منگل او رکل بدھ کو ہوگی۔ سعودی وزیر خارجہ عادل الجبیر اجلاس میں شریک ہوئے۔ افتتاح کویتی وزیراعظم کے نائب اول و وزیر خارجہ شیخ صباح الخالد نے کیا۔ انہوں نے اپنے افتتاحی خطاب میں توجہ دلائی کہ خلیجی کارواں کو عزم ، حو صلے اور ثابت قدمی کے ساتھ آگے لے جانے کیلئے وزرائے خارجہ کا اجلاس اور سربراہ کانفرنس کا انعقاد اشد ضروری ہے۔ سبق ویب سائٹ کے مطابق خلیجی سربراہوں نے 37 سالہ کانفرنسوں کے دوران 10 اہم قراردادیں جاری کیں۔کویتی ذرائع کا کہنا ہے کہ امیر قطر شیخ تمیم بن حمد الثانی کانفرنس میں شرکت کریں گے۔ انہوں نے دعوت نامہ ملنے کے بعد شرکت کی منظوری سے آگاہ کردیا ہے۔ 

شیئر: