Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

#گھر_واپسی_پر_خوش_آمدید_ہاشمی

جاوید ہاشمی کی نون لیگ میں واپسی کے بعد آج نواز شریف کے گھر ملاقات ہوئی، اس حوالے سے نون لیگی صارفین نے ٹویٹر پر ہیش ٹیگ #گھر_واپسی_پر_خوش_آمدید_ہاشمی جاری کیا گیاجو پاکستانی ٹرینڈز میں تیسرے نمبر پررہا۔
 مریم نواز نے کہا:گھر آمد کا مطلب یہ ہے کہ اس گھر میں آنا جو آپ کے دل میں ہے۔
عزیر کھوکھر نے ٹویٹ کیا:ایک سچا جنگجو،جو آمریت کے خلاف لڑا،جو جمہوریت کے لیے لڑا،جو اپنے لیے نہیں بلکہ پاکستان کے لیے لڑا۔
فرحان خان نامی صارف نے ٹویٹ میں لکھا: جسے اصولوں کی خاطر جان لٹانے کا شوق ہو ،وہ ضمیر فروشوں اور عزت کے لٹیروں کے ساتھ گزارا کر لے یہ ممکن نہیں ۔
اشتیاق ملک نے کہا:ہاشمی صاحب ایک منجھے ہوئے اور اصول پسند سیاستدان ہیں، امید کرتاہوں یہ پارٹی کے لئے اور پاکستان کے لئے مفید ثابت ہوںگے۔
میاں شکیل نے اپنی ٹویٹ میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا: ہاشمی واحد سیاستدان ہیں جنہوں نے پی ٹی آئی میں ہوکر بھی کہا تھا کہ میرا لیڈر آج بھی نوازشریف ہے۔
اشتیاق ملک نے کہا:جاوید ہاشمی کی قدر صرف جمہوریت پسند لوگ کرتے ہیں، بوٹ پالش کرنے والے جاوید ہاشمی کی قدر نہیں کر سکتے۔
طہٰ ملک نے ٹویٹ کیا:یہ وقت آپ کے ہاتھ مضبوط کرنے کا ہے،جاوید ہاشمی۔
 

شیئر: