Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

عام آدمی پارٹی کیلئے اینٹی وائرس ضروری ہے،وشواس

نئی دہلی۔۔۔۔عام آدمی پارٹی کے رہنما کماروشواس نے کہا کہ وہ پارٹی کا ورژن 2بنائیںگے۔ ان سے پوچھا گیا کہ اگر وہ عام آدمی پارٹی کا ورژن 2بنائیں گے تو ورژن 1کیا تھا؟ تو کمار نے کہا کہ ورژن 1تھا رام لیلا میدان اور جنتر منتر پر پارٹی کا مظاہرہ ۔انہوں نے کہا کہ ورژن 1کا مطلب تھا کہ یہ کارکنوں کی پارٹی ہوگی جہاں مذہب ، ذات پات کی سیاست نہیں چلے گی۔ گزشتہ ڈیڑھ سال کے دوران پارٹی میں جب بھی انتشار پیدا ہوا پوری قوت سے ختم کرنے میں اپنا کردار ادا کیا۔ کمار وشواس نے پارٹی کا ورژن 2کا مطلب واضح کرتے ہوئے کہا کہ وہ کوئی نئی پارٹی نہیں بنا رہے بلکہ پارٹی میں ایسے اینٹی وائرس فعال کرینگے جس سے کارکنوں کی حقیقت کارکنوں کی زبانی معلوم ہوتی رہے گی۔ پارٹی میں کہاں دشواری ہورہی ہے اور ممبر اسمبلی کا رویہ اور طریقہ کار کیسا ہے معلو م ہوگا؟۔

شیئر: