Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سی پیک سے سرمایہ کاری کی راہ ہموار ہوگئی، سرتاج عزیز

اسلام آباد ...منصوبہ بندی کمیشن کے ڈپٹی چیئرمین سرتاج عزیز نے کہا ہے کہ سی پیک کی بدولت پاکستان میں غیر ملکی سرمایہ کاری کی راہ ہموار ہو گئی ۔ خطہ کو باہمی طور پر منسلک کرنے کا انحصار مستقبل میں افغانستان میں قیام امن پر ہو گا۔ تقریب سے خطاب میں انہوں نے کہا کہ پاکستان کے تعاون کے بغیر عالمی برادری یہ مقصد حاصل نہیں کر سکتی ۔ پاکستان خطے میںامن کیلئے ہر ممکن کردار ادا کرنے کے لئے تیار ہے۔۔ ا سٹیٹ بینک کے سابق گورنر ڈاکٹر عشرت حسین نے کہا کہ 2000ءکے بعد پاکستان کی معاشی ترقی کی رفتار میں کمی واقع ہوئی جو اس سے قبل ہندسے زیادہ تھی ۔ اب بنگلہ دیش بھی پاکستان کو پیچھے چھوڑ چکا ہے۔ پاکستان میں پالیسیوں کے درست نفاذ کی ضرورت ہے ۔ اچھی حکمرانی اور شمولیتی ادارے پاکستان میں معاشی ترقی کو فروغ دینے میں اہم کردار ادا کر سکتے ہیں۔

شیئر: