Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ایٹمی اسلحہ کے خاتمے کیلئے جاپانی قرارداد کی حمایت میں کمی

ٹوکیو ۔۔۔اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں جوہری ہتھیاروں کے خاتمے کیلئے جاپان کی قرارداد کے مسودے کی منظوری کے بعدگزشتہ سالوں کے مقابلے میں حمایت کرنے والے ملکوں کی تعداد میں کمی آئی ہے۔ جوہری ہتھیاروں کے خاتمے کیلئے جاپان کی کوششوں میں کمی کو قرارداد کی حمایت میں کمی کی ممکنہ مرکزی وجہ قرار دیا جارہا ہے۔ جنرل اسمبلی کے مکمل اجلاس میں جاپان کی پیش کردہ قرارداد کو 156 ملکوں کی حمایت سے منظور کرلیا گیا۔ گزشتہ سال کے مقابلے میں حمایت کرنے والے ملکوں کی تعداد 11 کم رہی۔ جاپان گزشتہ 24 سال سے جوہری ہتھیاروں کے خاتمے کے مطالبے کی قرارداد کا مسودہ ہر سال پیش کر رہا ہے۔ 
 

شیئر: