Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ڈاؤنچی کی پینٹنگ کا خریدارلوور میوزیم ابوظبی ہے، افواہیں دم توڑ گئیں

 ابوظبی ثقافت اور سیاحت کے شعبے نے دنیا کی مہنگی ترین پینٹنگ ’’سلاوتور مندی‘‘ خرید لی ہے، اسے نمائش کے لئے رکھا جائے گا
ابوظبی:لوور میوزیم ابوظبی نے کہا ہے کہ ابوظبی ثقافت اور سیاحت کے شعبے نے اٹالوی آرٹسٹ لیونارڈو ڈاؤنچی کی بنائی دنیا کی مہنگی ترین پینٹنگ ’’سلاوتور مندی‘‘ خرید لی ہے۔ یہ نادر پینٹنگ لوور میوزیم ابوظبی میں نمائش کے لئے رکھی جائے گی۔ اس وضاحت کے بعد ذرائع ابلاغ میں پھیل جانے والی افواہ دم توڑ گئی کہ ڈاؤنچی کی مشہورزمانہ پینٹنگ کے خریدار شہزادہ بدر بن فرحان آل سعود ہیں جبکہ حقیقت یہ ہے کہ یہ پینٹنگ لوور میوزیم ابوظبی نے خریدی ہے۔ اس سے قبل واشنگٹن میں سعودی سفارتخانے نے شہزادہ بدر بن فرحان سے رابطہ کرکے پھیلائی جانے والی خبروں کی حقیقت معلوم کی تو شہزادے کے دفتر کے اہلکاروں نے بتایا خبر کو بے بنیاد قرار دیتے ہوئے کہا کہ شہزادہ بدر نے لوور میوزیم ابوظبی اور نیلامی کرنے والی انتظامیہ کے مابین رابطے کا کام کیا تھا۔آج ہفتہ کو لوور میوزیم ابوظبی نے ٹویٹر پر کہا ہے کہ پینٹنگ ابوظبی میں میوزیم کی شاخ میں نمائش کے لئے رکھی جائے گی۔ واضح رہے کہ عالمی زمانہ لیونارڈو ڈاؤنچی نےساوتور مندی نامی پینٹنگ 1505میں تخلیق کی تھی۔
 

شیئر: