Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

امریکہ کے اقدام سے امن عمل متاثر ہو گا، عال الجبیر

قاہرہ: سعودی وزیر خارجہ عادل الجبیر نے کہا ہے کہ سعودی عرب نے اس سے قبل امریکہ کو بیت المقدس کو اسرائیل کا دار الحکومت تسلیم کرنے کے خطرناک نتائج سے آگاہ کردیا تھا۔ بیت المقدس کی متنازعہ حیثیت کو امن مذاکرات کے ذریعہ حل کرنے سے پہلے اس کے متعلق یکطرفہ اقدام مسئلے کو سلجھانے کے بجائے مزید الجھادے گا۔
مزید پڑھیں:فلسطین میں مظاہرے جاری، 90شہری زخمی
 علاوہ ازیں اس طرح کے اقدام سے نہ صرف مسلمانوں کے جذبات مجروح ہوں گے بلکہ امریکہ کی جانبداری بھی عیاں ہوگی۔ وہ قاہرہ عرب لیگ کے وزرائے خارجہ کے ہنگامی اجلاس سے خطاب کر رہے تھے۔ انہوں نے کہا امریکہ کے اس اقدام سے امن عمل بھی متاثر ہوگا۔ ہم اردن کے شکر گزار ہیں جس کی دعوت پر آج عرب لیگ کے وزرائے خارجہ کایہ ہنگامی اجلاس منعقد ہواہے۔ سعودی عرب ، امریکہ کے اقدام کی مذمت کرتے ہوئے اسے عالمی قراردادوں کے خلاف سمجھتا ہے۔

بیت المقدس تازہ ترین، یہاں کلک کریں

 

شیئر: