Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

امریکی فیصلے کی مذمت کرتے ہیں،عرب لیگ اجلاس کا مشترکہ اعلامیہ

قاہرہ: قاہرہ میں عرب لیگ کے وزرائے خارجہ کے ہنگامی اجلاس میں بیت المقدس کو اسرائیل کا دار الحکومت تسلیم کرنے کے امریکی فیصلے کی مذمت کرتے ہوئے کہا گیا کہ اس فیصلے سے نہ صرف امن عمل سپوتاژ ہوگا بلکہ پر امن دو ریاستوں کا فارمولہ بھی متاثر ہوگا۔ اجلاس کے اختتام پر مشترکہ اعلامیہ میں کہا گیا کہ امریکی صدر ٹرمپ کے فیصلہ خطے میں انتہا پسندی اور شدت کو پروان ملے گا۔
مزید پڑھیں:امریکہ کے اقدام سے امن عمل متاثر ہوگا، عادل الجبیر
امریکہ کی طرف سے کیا گیا فیصلہ نہ صرف بے بنیاد ہے بلکہ عالمی قرار دادوں کے بھی خلاف ہے۔مشترکہ اعلامیہ میں کہا گیا کہ امریکہ نے خود کو انتہائی خطرناک کیفیت سے دوچار کردیا ہے جس کے باعث اس کی غیر جانبداری مشکوک ہوگئی ہے۔ عرب لیگ نے زور دے کر کہا کہ عالمی قرار دادوں کے خلاف اور زمینی حقیقتوں سے مل نہ کھانے والے تمام یکطرفہ فیصلوں کو مسترد کرتے ہیں۔ مشرقی بیت المقدس فلسطین کا دار الحکومت ہے ۔ یہاں اس وقت تک امن قائم نہیں ہوسکتا جب تک آزاد فلسطینی ریاست کا قیام نہ ہو جس کا دار الحکومت بیت المقدس ہو اور جو 1967ءکی سرحد کے مطابق ہو جس پر عالمی قراردادیں جاری کی جاچکی ہیں۔ 
بیت المقدس تازہ ترین، یہاں کلک کریں
 

شیئر: