Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پاکستانی سائیکلسٹ ثمر خان افریقہ کی چھت پر

لاہور: پاکستانی سائیکلسٹ ثمر خان نے تنزانیہ میں واقع افریقہ کی بلند ترین چوٹی کیلمانجارو سر کی۔اس چوٹی کو افریقہ کی چھت کہا جاتا ہے۔ ثمر خان5 ہزار895 میٹر بلند یہ چوٹی سر کرنے والی دنیا کی پہلی خاتون سائیکلسٹ بن گئی ہیں۔ ثمر خان نے یہ کارنامہ سر انجام دے کر بحفاظت واپس آگئیں۔ تنزانیہ کی وزارت سیاحت کی جانب سے ثمر خان کو چوٹی سر کرنے کا سرٹیفکیٹ بھی جاری کیا گیا ہے۔قوم کی بیٹی ثمر خان کا تعلق ملاکنڈ ڈویژن کے ضلع دیر سے ہے وہ اس سے قبل قراقرم گلیشیئر پر بھی سائیکلنگ کر چکی ہیں۔ تنزانیہ کے اس ایونٹ کیلئے ثمر خان کو تمام سہولیات آرمی چیف کی ہدایت پر پاک فوج کی جانب سے فراہم کی گئی تھیں۔

شیئر: