Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

اردگان اور نتن یاہو کے درمیان ٹھن گئی، الزامات کا تبادلہ

پیرس: ترکی صدر رجب طیب اردگان اور اسرائیلی وزیر اعظم بنیامین نتن یاہونے ایک دوسرے پر دہشت گردی کے الزامات کا تبادلہ کیا۔ دونوں ملکوں کے درمیان بیت المقدس کے باعث کشیدگی بڑھ گئی۔ ترکی صدر نے ٹرمپ کے فیصلے کی شدید مخالفت کرتے ہوئے کہا ہے کہ فلسطین کو ناکردہ گناہ کی سزا مل رہی ہے جبکہ اسرائیل دہشت گرد ریاست ہے، ہم بیت المقدس کو دہشت گرد ریاست کے رحم وکرم پر نہیں چھوڑیں گے۔ ہم ٹرمپ کے فیصلے کے خلاف آخری رمق تک لڑیں گے۔
مزید پڑھیں: مائک پنس سے ملاقات نہ کرنے کے فیصلے پر افسوس ہے، وائٹ ہاؤس
 دوسری طرف پیرس کے دورے کے دوران اسرائیلی وزیر اعظم نے کہا کہ کردوں پر بمباری کرنے والے ہمیں اخلاق کا درس نہ دیں۔ جو ملک صحافیوں کو قید کرتا ہے ، ایران کا حامی اور غزہ میں دہشت گردوں کو مدد کرتا ہے وہ ہمیں اخلاق کا درس نہ دے۔ 

بیت المقدس تازہ ترین، یہاں کلک کریں

 

شیئر: