Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

بیرون ملک پاکستانیوں نے20ارب ڈالر بھیجے،سرتاج عزیز

اسلام آباد ... ڈپٹی چیئرمین منصوبہ بندی ،ترقی واصلاحات سرتاج عزیز نے کہاہے کہ حکومتی اصلاحات سے گزشتہ4 سال کے دوران پاکستانی معیشت میں نماےاں استحکام آیا ہے۔مالیاتی خسارہ 8فیصد سے کم ہو کر 5 فیصد سے نیچے آگیا ۔پچھلے سال جی ڈی پی کی شرح 5.3 فیصد رہی،جو9 سال کی بلند ترین سطح ہے۔ منگل کو پاکستان سوسا ئٹی آف ڈیو لپمنٹ اکانومسٹس کے اجلاس سے خطاب کرتے ہو ئے انہوںنے کہاکہ مالیاتی اور ٹیکس انتظام میں بہتری سے مالیاتی استحکام میں بہتری آئی ہے۔مالیاتی خسارہ 8 فیصد سے کم ہو کر5 فیصد سے نیچے آگیا ۔گزشتہ4 سال کے دوران مہنگائی میں بھی نمایاں کمی آئی ہے۔ بجلی کے پیداواری منصوبوں اور ایل این جی کی درآمد سے توانائی کی دستیابی ممکن ہوئی اور لوڈشیڈنگ کا مسئلہ بتدریج حل ہوا ہے۔ انہوں نے کہاکہ چین دنیا کے10 بڑے تجارتی ممالک میں شامل ہے۔پاکستان کی 23 فیصد تجارت چین کے ساتھ ہے۔ چین کی پیداواری لاگت کم ہے۔اس سلسلے میں چین کے تجربات سے فائدہ اٹھایا جاسکتا ہے۔انہوںنے کہاکہ پاکستان کی ترقی میں تارکین وطن کا کردار اہم ہے۔پچھلے سال 20 ارب ڈالر کی ترسیلات بھجوائی۔انہوں نے کہاکہ ترقی کے لئے جدید رجحانات کو اپنانا ہوگا۔ ملکی ترقی کے لئے قوم کا اتحاد اور سیاسی استحکام ضروری ہے۔

شیئر: