Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

شاہ سلمان کے عمرہ مہمانوں کی آمد

مدینہ منورہ .... خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز کے عمرہ و زیارت پروگرام کے مہمانوں کی پہلی کھیپ مدینہ منورہ پہنچ گئی۔ مصر، اردن ، تیونس ، مراکش ، لبنان ، ماریطانیہ اور الجزائر ، 7عرب ممالک کی نمایاں اسلامی شخصیات عمرہ و زیارت کیلئے ارض مقدس پہنچی ہیں۔ انہیں مسجد نبوی شریف کی زیارت کرائی گئی جہاں انہوں نے 2رکعت روضہ مبارکہ میں ادا کیں او ررسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم اور صاحبین رضی اللہ تعالیٰ عنہما کی خدمت میں صلوٰة و سلام پیش کیا۔ مدینہ منورہ سے یہ لوگ عمرے کیلئے مکہ مکرمہ پہنچیں گے۔
 

شیئر: