Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی عرب پر حملے کیلئے یمنی باغیوں کو میزائل ایران نے دیئے، اقوام متحدہ میں امریکی سفیر کا الزام

اقوام متحدہ۔۔۔ اقوام متحدہ میں امریکہ کی مستقل نمائندہ نکی ہیلی نے الزام عائد کیا ہے کہ ایران نے سعودی عرب پر حملے کیلئے یمن کے حوثی باغیوں کو میزائل فراہم کئے۔ نکی ہیلی نے ایک بیلسٹک میزائل کی باقیات صحافیوں کو دکھائیں جو گزشتہ ماہ ریاض ہوائی اڈے کے قریب گرائے گئے تھے۔انھوں نے کہا کہ شاید اس پر میڈ ان ایران کے ا سٹکرز بھی لگے ہوں۔ انھوں نے کہا کہ ایران اقوام متحدہ کی قراردادوں کی خلاف ورزی کر رہا ہے۔ نکی ہیلی نے کہا کہ میزائل کی باقیات کی تکنیکی جانچ کے بعد اسٹیبیلائزر فنز کی عدم موجودگی اور بہت سے والوز کو دیکھتے ہوئے یہ واضح ہے کہ یہ میزائل ایران میں بنائے گئے ہیں۔ انھوں نے کہا کہ یہ میزائل سیکڑوں عام لوگوں کو ہلاک کر سکتا ہے اور یہ ظاہر کرتا ہے کہ ایران کی حکومت کا رویہ مسلسل بدتر ہو رہا ہے۔انھوں نے کہا کہ ہمیں اس بارے میں آواز اٹھانا ہوگی اور ایران کی حکومت کے عزائم کو سامنے لانا ہوگا، جو پوری دنیا کی امن اور سلامتی کیلئے خطرہ ہیں۔نکی ہیلی نے کہا کہ ایران مشرق وسطیٰ میں کشیدگی کو ہوا دے رہا ہے اور امریکہ اس کے خلاف بین الاقوامی اتحاد تیار کرے گا۔ ان میں سفارتی اقدامات شامل ہوں گے۔دوسری جانب ایران نے اس الزام کو غیر ذمہ دار، اشتعال انگیز اور تباہ کن قرار دیا ہے۔

 

شیئر: