Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

بنگلہ دیشی کی دوسری شادی پر سعودی ساتھیو ں کا اظہار مسرت

    القریات - - - - - - خمیس مشیط میں بنگلہ دیشی کی دوسری شادی پر اس کے سعودی ساتھیوں نے روایتی انداز میں شرکت کی اور مبارک باد پیش کی ۔ اسکول کے ہیڈ ماسٹر نے شادی ہال کے جملہ اخراجات ادا کئے ۔ سبق نیوز کے مطابق خمیس مشیط میں مقیم ایک بنگلہ دیشی جو مقامی اسکول میں ملازم ہے نے دوسری شادی میں اسکول کے سعودی اساتذہ اور دیگر اہلکاروں کو مدعوکیا جنہوںنے دولہا کا استقبال روایتی سعودی رقص سے کیا اور دوسری شادی کرنے پر بنگلہ دیشی کارکن کو مبارک باد پیش کی ۔ دولہا کے ساتھیوں نے اس کی مالی مدد بھی کی ۔ اس موقع پر دولہا کا کہنا تھا کہ وہ اپنے سعودی رفقا کی فراخ دلی پر بے حد خوش ہے ۔
 

شیئر: