Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ٹی ٹین لیگ: آج ڈراپ سین ہوجائیگا

شارجہ : ٹی ٹین لیگ کے پلے آف میچوں میں عمدہ کارکردگی کے باعث پختونز ،پنجابی لیجنڈز ، کیرلا کنگز اور مرہٹا عریبیینز نے سیمی فائنل میں رسائی حاصل کر لی۔بنگال ٹائیگرز اور ٹیم سری لنکا دوڑمیں پیچھے رہ گئیں۔پلے آف میچ میں پختونز نے 127رنز کا ہدف 4وکٹوں پر حاصل کر کے بنگال ٹائیگرز کو 6وکٹوں سے ہرا دیا۔پختونز کے کپتان شاہد آفریدی نے عمدہ حکمت عملی سے ڈیوڈ ملر کی 68رنز کی عمدہ اننگز کے باوجود بنگال ٹائیگرز کے کپتان سرفراز احمد کی کوئی حکمت عملی نہ چلنے دی ۔آفریدی نے اس میچ میں ایک اوور میں صرف 2رنز دے کروکٹ حاصل کی۔
مزید پڑھیں:ٹی 10 لیگ سرکس ہے، شہریار خان
دوسرے پلے آف میںکیرلا کنگز نے 8وکٹوںسے کامیابی حاصل کی۔اوپنر ویسٹ انڈین چیڈوک والٹن نے 2چھکوں اور 7چوکوں کی مدد سے 47رنز جبکہ ویسٹ انڈین کیرن پولارڈ نے 6چھکوں کی مدد سے 40رنز ناٹ آوٹ بنا ئے۔میچ میں 113رنز کے ہدف کے بجائے ڈک ورتھ لوئس میتھڈ کے تحت 8اوورزمیں 92رنز کا ہدف دیا گیا تھا جو کیرلا کنگز نے 7ویں اوور کی پہلی گیند پر پورا کرکے8وکٹوںسے میچ جیت لیا۔تیسرے پلے آف میں مرہٹا عریبینز نے جنوبی افریقہ کے ریلی روسوو کے 67رنز کی مدد سے پنجابی لیجنڈز کے سامنے 131رنز کا بڑا ہدف رکھ دیا۔روسوو نے اپنی اننگز میں 6چھکے اور5چوکے لگائے۔جواب میں جنوبی افریقہ کے لیوک رونچی نے 56رنز کی اننگز کھیلتے ہوئے 31گیندیں کا سامنا کیا جس کے باعث مصباح الحق الیون کی گرفت میچ میں کمزور ہوتی گئی۔مرہٹا الیون نے 14رنز سے میچ جیت لیا۔میچ کی آخری گیند پر بریتھویٹ نے چھکا لگا کر ٹیم کو سیمی فائنل کھیلنے کیلئے کوالیفائی کرالیا۔آخری پلے آف میچ بنگال ٹائیگرز اور ٹیم سری لنکاکے مابین کھیلا گیا۔یہ میچ بنگال ٹائیگر نے جیت کر ٹورنامنٹ میں پانچویں پوزیشن حاصل کر لی۔ٹیم سری لنکا کے اوپنر سری لنکن راجاپاسکا نے 65رنز کی اننگز کھیلی جس میں 3چھکے اور 9چوکے شامل تھے۔انہیں محمد نوید نے بولڈ کیا۔116رنز کا ہدف سرفراز الیون نے آخری اوور کی دوسری گیند پر حاصل کر لیااور 6وکٹوںسے جیت کر ٹورنامنٹ میں آخری پوزیشن سے بچ گئی۔
مزید پڑھیں:ٹی 10کیلئے 6یا7کھلاڑی کافی ہیں
پہلاسیمی فائنل پختونز (آفریدی الیون)بمقابلہ پنجابی لیجنڈز(مصباح الحق الیون) جبکہ دوسرا سیمی فائنل کیرلا کنگز(ایون مورگن الیون) بمقابلہ مرہٹا عریبینز(عماد وسیم الیون)ہوگا۔جیتنے والی ٹیموں کے مابین فورا بعد ہی پہلی ٹی ٹین لیگ کا فائنل شارجہ کے تاریخی گراونڈ پر ہی کھیلا جائے گا۔جس کے بعد اختتامی تقریب کا انعقاد عمل میں آئے گا۔
 

شیئر: