Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ایشز سیریز آسٹریلیا نے جیت لی

پرتھ:آسٹریلیا نے ایشز سیریز کا تیسرا ٹیسٹ ایک اننگز اور 41 رنز سے جیت کر 5میچوںکی سیریز میں 0-3کی ناقابل شکست برتری حاصل کر لی۔جوش ہیزل کی تباہ کن اور مچل اسٹارک کی یادگار بولنگ کے نتیجے میں بارش سے متاثرہ میچ میں آسٹریلیا نے کامیابی سمیٹ لی۔ کپتان اسٹیون اسمتھ شاندار ڈبل سنچری کی بدولت مین آف دی میچ رہے۔ گزشتہ رات ہو نے والی شدید بارش کے باعث کھیل کھانے کے وقفے کے بعد شروع ہوا تو انگلینڈ کو اننگز کی شکست سے بچنے کےلئے مزید127رنز کی ضرورت تھی اور 6وکٹیںباقی تھیں۔ ڈیوڈ ملان اور جونی بیئر اسٹو با لترتیب28اور14رنز پر دوبارہ کھیلنے آئے۔ جونی کو اپنے اسکور میں کسی اضافے کا موقع نہیں مل سکا تاہم ملان نے نصف سنچری بنا لی اور 54رنز بنائے، کرس ووکس22رنز کے ساتھ نمایاں رہے ۔ معین علی11، کریگ اوورٹن 12،اسٹورٹ براڈ صفر جبکہ جیمز اینڈرسن ایک رن بنا سکے ۔ پیٹ کمنز نے اسٹورٹ براڈ کو آوٹ کیا تو انگلینڈ کی اننگز 218رنز پر سمٹ گئی اور دفاعی چیمپیئن روایتی ٹرافی سے محروم ہو گیا۔آسٹریلیا کی جانب سے جوش ہیزل ووڈ نے5، پیٹ کمنز اور ناتھن لیون نے2-2جبکہ مچل اسٹارک نے ایک یادگار وکٹ حاصل کی۔ ان کی اسی وکٹ کا زبردست شہرہ ہے ۔انگلینڈ نے پہلی اننگز میں ڈیوڈ ملان اور وکٹ کیپر جانی بیئرسٹو کی سنچریوں کی بدولت 403 رنز بنائے تھے۔جواب میں آسٹریلیا نے کپتان اسٹیون ا سمتھ کی ڈبل سنچری اور مچل مارش کی جارحانہ سنچری کے بدولت 9 وکٹوں پر 662 رنز بناکر259 رنز کی فیصلہ کن برتری کے ساتھ اننگزڈ یکلیئر کر دی۔ انگلش ٹیم برتری ختم کرنے میں ناکام رہی۔ ایشز 2017 سیریز کے پہلے ٹیسٹ میچ میں آسٹریلیا نے انگلینڈ کو 10وکٹوں سے شکست دی تھی جبکہ ایڈیلیڈ ٹیسٹ میں آسٹریلیا نے 120 رنز سے میچ جیت کر سیریز میں 0-2 کی برتری حاصل کر لی تھی۔

شیئر: