Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

اسٹار واز: دی لاسٹ جیڈی نے3دن میں اربوں روپے کما لئے

معروف امریکی ایپک سائنس فکشن فلم سیریز ’اسٹار وارز‘ کی آٹھویں فلم ابتدائی 3 دن میں پاکستانی 20 ارب روپے کمانے والی اب تک کی چوتھی ہالی وڈ فلم بن گئی۔ فلم نے مجموعی طور پر دنیا بھر سے پاکستانی 45 ارب روپے سے زائد پیسے بٹور لئے۔’اسٹار واز: دی لاسٹ جیڈی‘ تین دن میں دنیا بھر سے 45 کروڑ ڈالرز (پاکستانی 45 ارب روپے سے زائد) کمانے کے باوجود اب تک کی زیادہ کمائی کرنے والی دوسری بڑی فلم ہے۔حیران کن طور پر اس سے قبل سب سے زیادہ کمائی کرنے والی فلم بھی اسٹار وارز سیریز کی ساتویں فلم تھی جس نے 2015 میں ابتدائی تین دن میں 48 کروڑ ڈالرز کمائے تھے ۔ اس فلم نے صرف امریکہ سے ہی 22 کروڑ ڈالرز کمائے ۔
 

شیئر: