Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

برطانوی وزیر اعظم سے شاہ سلمان کا رابطہ

ریاض۔۔۔۔خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے برطانوی وزیر اعظم تھریسامے سے ٹیلیفون پر رابطہ قائم کیا۔ برطانوی وزیر اعظم نے ریاض پر ایران کے حمایت یافتہ حوثیوں کے بیلسٹک میزائل حملے کی مذمت کی اور سعودی عرب اور خطے کے امن و امان میں برطانیہ کی گہری دلچسپی کا یقین دلایا ۔ انہوں نے کہا کہ خطے کے امن و استحکام کو تباہ کرنے کے درپے ایرانی نظام کے تخریبی کردار سے عالمی برادری کو خبردارکرنا ہوگا۔ دونوں رہنماؤں نے اس موقع یمنی بھائیوں کے مصائب کے ازالے کیلئے انسانی و امدادی کارروائیوں پر بھی تبادلہ خیال کیا۔

شیئر: