Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

بحیرہ عرب میں پاک بحریہ کی آپریشنل مشقیں

کراچی ..پاک بحریہ کے جنگی یونٹس نے شمالی بحیرہ عرب میں آپریشنل صلاحیتوں اور فلیٹ ریویو کا شاندار مظاہرہ کیا۔وزیر اعظم شاہد خاقان نے پاک بحریہ کے بحری جہاز نصر سے آپریشنل مشقوں کا معائنہ کیا۔ترجمان کے مطابق پی این ایس نصر آ پر نیول چیف ایڈمرل ظفر محمود عباسی نے وزیراعظم کا خیر مقدم کیا۔ پاک بحریہ کے ہوائی جہازوں اور ہیلی کاپٹروں نے شاندار فلائی پاسٹ کا مظاہرہ بھی کیا۔ اس موقع پر شاہد خاقان نے کہا کہ پاک بحریہ گوادر پورٹ اور اقتصادی راہداری سمیت ملک کی بحری سرحدوں کے تحفظ کے لئے پر عزم ہے۔بحری سرحدوں کے دفاع کے لئے پاک بحریہ کے افسروں اور جوانوں کی پیشہ ورانہ مہارتیں قابل تعریف ہیں۔ وزیراعظم نے پاک بحریہ کی آپریشنل صلاحیتوں پر اطمینان کا اظہارکیا۔
 

شیئر: