Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

’’ اسلام 360 ‘‘ ایپ صدقہ جاریہ ہے، انٹرنیٹ کے بغیر بھی کام کرتی ہے، چھیپا

 قرآن پاک کی 4 بڑی تفسیروں کے علاوہ 64 ہزار احادیث مبارکہ شامل کی گئی ہیں، اسے 21 لاکھ افرادڈاؤن لوڈ کرچکے ہیں
 
    ریاض ( ذکاء اللہ محسن)اسلامی تعلیمات کے فروغ کیلئے 14 سو سال سے قرآن پاک اور احادیث مبارکہ کو مسلمانوں میں عام کرنے کے حوالے سے ہمیشہ بڑے پیمانے پر اقدامات کیے جاتے رہے ہیں۔اب جوں جوں انفارمیشن ٹیکنالوجی میں جدت آ رہی ہے تو اسلامی تعلیمات کے حوالے سے انٹرنیٹ پر سیکڑوں کی تعداد میں ایسی ویب سائٹس موجود ہیں جو اسلامی تعلیمات کے حوالے سے رہنمائی کرتی ہیں مگر پاکستان سے تعلق رکھنے والے نوجوان زاہد حسین چھیپا نے اسلامی تعلیمات کے حوالے سے ایسی ایپ بنائی ہے جو یقینی طور پر ایک منفرد مقام رکھتی ہے۔ نالج کور اکیڈمی میں زاہد حسین چھیپا نے لوگوں کی بڑی تعداد کو’’ اسلام 360 ‘‘ ایپ کے متعلق تفصیلات سے آگاہ کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ وہ آئی ٹی کے شعبے سے منسلک ہیں۔ انہیں احساس ہوا کہ قرآن پاک کو سمجھنے اور جاننے کیلئے آسانی کیسے فراہم کی جائے۔ اس پر کام شروع کیا تو اللہ کی رحمت شامل حال رہی اور 10 سال کے عرصے میں 5 ملین روپوں سے’’ اسلام 360 ‘‘ ایپ وجود میں آئی۔
     اس کی سب سے بڑی خاصیت یہ ہے کہ قران پاک میں کسی بھی موضوع کو ڈھونڈنا چاہیں تو محض موضوع کو سرچ کرنے سے قرآن پاک کے موضوعات کو ڈھونڈا جا سکتا ہے۔ مثال کے طور پر قرآن پاک جھوٹ کے متعلق کیا ارشاد کرتا ہے اور جھوٹ کے حوالے سے قرآن پاک میں کتنی آیات مبارکہ نازل ہوئی ہیں اور ان میں جھوٹ بولنے سے کیسے منع کیا گیا ہے۔ اسکے علاوہ اس شاندار ایپ میں قرآن پاک اور احادیث مبارکہ کا انگلش، اردو، عربی، ہندی اور رومن اردو میں تراجم موجود ہیں۔اِس ایپ میں قرآن پاک کی 4 بڑی تفسیروں کے علاوہ 64 ہزار احادیث مبارکہ شامل کی گئی ہیں۔ اس ایپ کو انٹرنیٹ سے ایک مرتبہ ڈاؤن لوڈ کرنے کے بعد بِنا انٹرنیٹ استعمال بھی کیا جا سکتا ہے۔ دنیا کے 177 ممالک میں اب تک21 لاکھ افراد’’ اسلام 360 ‘‘کو ڈائون لوڈ کر چکے ہیں۔
 زاہد حسین چھیپا کا کہنا تھا کہ یہ ایپ فی سبیل اللہ چلائی جا رہی ہے۔ میرا اور میری ٹیم کا مقصد اسلامی تعلیمات کو دنیا کے ہر حصے تک پہنچانا ہے۔
    یہ صدقہ جاریہ ہے۔نالج کور اکیڈمی میں منعقدہ تقریب میں موجود تمام افراد نے زاہد حسین چھیپا کو ان کی کاوش کو سراہا۔

شیئر: