Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

روزانہ سلاد سے دماغ مزید 11سال جوان

لندن ..... ماہرین تغذیہ کا کہناہے کہ اگر آپ روزانہ سلاد کھائیں تو آپ کا دماغ 11سال تک جوان رہ سکتا ہے۔ اس سے آپ کی یادداشت بڑھے گی بلکہ ڈائمنشیا کا مرض بھی لاحق نہیں ہوگا۔ ایک نئی تحقیقی رپورٹ کے مطابق سلاد کے علاوہ اگر آپ ہری سبزیاں بھی کھائیں گے تو اس سے دماغ کو فائدہ پہنچتا ہے۔ اسکے علاوہ دماغ کے بوڑھا ہونے کی رفتار سست پڑ جاتی ہے۔ ”رش یونیورسٹی“ میں ہونے والی تحقیق کے مطابق سلاد کھانے والوں کا دماغ عمر سے 11سال کم شخص جتنا ہوجاتا ہے اور اسکی یادداشت ختم نہیں ہوتی۔
 

شیئر: