Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

دسمان پانی کی بوتلیں استعمال نہ کی جائیں، سعودی ایف ڈی اے

ریاض.... سعودی ایف ڈی اے نے 250ملی ، 330اور 600ملی لیٹر والے دسمان پانی کی بوتلیں استعمال کرنے سے منع کردیا۔ پانی کی یہ بوتلیں حائل ریجن میں تیار ہورہی ہیں۔ دسمان فیکٹری کے تیار کردہ پانی کا معائنہ کرنے سے پتہ چلا کہ وہ برومیڈ حد سے زیادہ استعمال کررہی ہے۔ سعودی ایف ڈی اے نے اپنی ویب سائٹ پر یہ اطلاع دیتے ہوئے بتایا کہ مختلف اوقات میں پانی کے نمونے لیکر چیک کئے گئے ۔ ہر ایک سے واضح ہوا کہ فیکٹری والے حد سے زیادہ مقدار میں برومیڈ استعمال کررہے ہیں۔سعودی ایف ڈی اے نے صارفین سے کہا ہے کہ وہ اپنے یہاں موجود دسمان واٹر بوتلوں سے نجات حاصل کرلیں اور تااطلاع ثانی دسمان پانی کی بوتلیں ہرگز استعمال نہ کریں۔

شیئر: