Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

گوگل کا مرزا غالب کو خراج عقیدت

اردو زبان کی عظیم شاعر مرزا اسد اللہ خان غالب کی ادبی خدمات کو خراج تحسین پیش کرنے کے لیے ان کے دو سو بیسویں جنم دن پر عالم سرچ انجن گوگل کی جانب سے اسپیشل ڈوڈل جاری کیا گیا۔ ڈودل میں مرزا غالب کو مغلیہ عہد کی ایک عمارت کے سامنے قلم کاغذ تھامے کھڑا دکھایا گیا ہے۔مرزا اسد اللہ خان غالب 27 دسمبر 1797ء کو آگرہ میں پیدا ہوئے۔ انہوں نے گیارہ سال کی عمر میں شاعری شروع کی۔ انھیں صرف اردو بلکہ فارسی اور ترکی زبان پر بھی ملکہ حاصل تھا اور انہوں نے ان تینوں زبانوں کو اپنی شاعری میں استعمال کیا۔ ادب کے میدان میں غالب کے پہچان ان کی غزل بنی۔غالب روایت سے باغی شاعر تھے۔ ان کی غزلوں میں حسرت و یاس اور درد و غم موجزن نظر آتا ہے۔ اسداللہ خان غالب نے 15 فروری 1869 میں وفات پائی اور ان کا مقبرہ دہلی میں واقع ہے۔ غالب کے چند مشہور اشعار یہ ہیں۔
✓ آہ کو چاہیے اک عمر اثر ہونے تک 
کون جیتا ہے تری زلف کے سر ہونے تک
ہم نے مانا کے تغافل نہ کرو گے لیکن
خاک ہو جائیں گے ہم تم کو خبر ہونے تک
✓ ان کے دیکھے سے جو آ جاتی ہے منہ پر رونق
وہ سمجھتے ہیں کہ بیمار کا حال اچھا ہے
✓ہزاروں خواہشیں ایسی کہ ہر خواہش پر دم نکلے
 بہت نکلے میرے ارماں لیکن پھر بھی کم نکلے۔
 

شیئر: