Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پاکستانی سفارتخانہ کویت میں یوم قائداعظم تقریب کا انعقاد

محمد عرفان شفیق ۔ کویت 
یوم قائداعظم کے حوالے سےسفارتخانہ اسلامی جمہوریہ پاکستان کے ایڈیٹوریم میں رنگا رنگ تقریب کا اہتمام کیا گیا جس میں اسکول کے طلبہ سمیت پاکستانی کمیونٹی کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ تقریب کے مہمان خصوصی سفیر پاکستان غلام دستگیر تھے۔ تقریب کا باقاعدہ آغاز تلاوت قرآن سے ہواجسکی سعادت ذیشان نے حاصل کی۔ پروگرام میں سکول کے بچوں نے تقاریر اور ٹیبلو پیش کیے جس میں قائداعظم کی تعلیمات اور پاکستان کا رنگ نمایاں تھا اور چاروں صوبوں کی ثقافت کو اجاگرکیا گیا تھا۔

کویت میں مقیم پاکستانی کمیونٹی کی خبریں پڑھنے کے لئے یہاں کلک کریں
 
تقاریر کرنے والوں میں نور عمران، عروج خلیل، محمد علی حسن، حمزہ خان، منال، سفیان، عثمان اور شہروز شامل تھے جنہوں نے بانی پاکستان قائداعظم محمد علی جناح کو زبردست خراج تحسین پیش کیا۔ مختلف ا سکول کے طلبہ کی پینٹنگز بھی نمائش کے لیے رکھی گئی تھی جس میں حب الوطنی کی جھلک نمایاں تھی جس میں  قائداعظم، مینار پاکستان، بادشاہی مسجد کی پینٹنگ بچوں کی کارکردگی کا منہ بولتا ثبوت تھیں۔ سفیر پاکستان نے اپنے خطاب میں کہا کہ مقررین نے قائد کےجن مختلف پہلوں پر روشنی ڈالی ، وہ قابل فخر ہے۔ مجھےخوشی ہے ہمارے پاس ایسا ٹیلنٹ موجود ہے  جو آج کے دور میں اپنی تعلیم کے ساتھ ساتھ اپنے ہیروز کی تاریخ کو بھی یاد رکھتا ہے۔ ہم نے پاکستان بننے کےبعد اپنے قائد کی باتوں کو یکسر فراموش کر دیا جسکا خمیازہ ہماری قوم آج تک بھگت رہی ہے لیکن ہماری آنے والی نسلوں کو اس بات کا قابل قدر ادراک ہے اور ان شااللہ وہ دن دور نہیں جب ہم اپنا کھویا ہو ا مقام دوبارہ حاصل کر لیں گے۔
مزید پڑھیں:کویت: پاکستان اسکول حولی میں دعائیہ تقریب
 سفیر پاکستان نے  طلبہ کی کاوشوں کو سراہا جنہوں نے پینٹنگ کے ٹیلنٹ اور محنت سے پاکستان کارنگ اجاگر کیا۔ سفیر پاکستان نے تمام ا سکولوں کے پرنسپلز ( میڈم طلعت، صائمہ راحیل، صنوبر فرخ، کرنل (ر) مسعود، شمس ضیا ) اور انتظامیہ کا شکریہ ادا کیا جن کی مخلصانہ کاوشوں اور خلوص نیت کی بدولت یہ پروگرام منعقد ہوا۔اس موقع پر سفیر پاکستان غلام دستگیر نے تمام حاضرین،  میڈیا نمائندگان، سفارتخانے کا عملہ  اور معروف کمپیئر سہیل یوسف کا خصوصی شکریہ ادا کیا جنہوں نے اس محفل کو چار چاند لگا دیے۔ آخر میں پروگرام میں شرکت کرنے والے تمام اسکولوں پاکستان اسکول و کالج سالمیہ، پاکستان اکیڈمی اسکول احمدی، انٹرنیشل اسکول پاکستان خیطان، پاکستان انگلش اسکول جلیب الشیوخ اور پاکستان انگلش سکاول حولی کو تعریفی اسناد پیش کی گئیں۔
مزید پڑھیں:کویت :پاکستان فرینڈشپ ایسوسی ایشن کا سالانہ اجتماع
 

شیئر: