Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

تیز ہواؤں کو برقی توانائی میں تبدیل کرنیوالا آلہ

الجبیل۔۔۔۔الجبیل انڈسٹریل سٹی میں زیر تعلیم 2سعودی طلبہ نے تیز ہواؤں کو برقی توانائی میں تبدیل کرنے والا آلہ ڈیزائن کرلیا۔ اس کی بدولت الیکٹرانک گاڑیوں کو ایندھن فراہم کیا جاسکے گا۔ سعودی طلبہ نے مذکورہ آلہ الجبیل انڈسٹریل سٹی کالج میں الیکٹرانک انجینیئرنگ ٹیکنالوجی کی ڈگری حاصل کرنے کیلئے مقررہ پروجیکٹ کے طور پر پیش کیا۔ سعودی ریلوے کمپنی نے سعودی طلبہ کے پروجیکٹ کو حقیقی شکل دینے کیلئے تعاون کی پیشکش کردی۔سعودی ریلوے کمپنی دمام اور الہفوف شہروں کے درمیان ریلوے لائن کے دونوں طر ف مذکورہ آلہ نصب کرکے بجلی حاصل کرسکے گی۔

شیئر: