Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی عرب میں موقوفہ جائدادیں 124ہزار، ہر سال 600کا اضافہ

دمام .... سعودی عرب میں موقوفہ جائدادوں کی تعداد ایک لاکھ 24ہزار تک پہنچ گئی۔ ہر سال 600جائدادوں کا اضافہ ہو جاتا ہے۔ کویت میں محکمہ اوقاف کے سابق سیکریٹری جنرل ڈاکٹر فواد العمر نے مکہ اخبار سے گفتگو کرتے ہوئے واضح کیا کہ اوقاف کا ادارہ امت کی ضرورت ہے آسائش نہیں۔ جی سی سی ممالک اپنے یہاں وقف کے ادارے کو نئے خطوط پر استوا ر کر رہے ہیں۔ اقتصادی و ترقیاتی تعاون تنظیم نے 1999ءکے دوران وقف کے بنیادی اصول جاری کئے تھے۔ یہ ایک طرح سے وقف کے مقررہ ضوابط پر مبنی پہلی جامع دستاویز ہے۔ خلیج کے تمام ممالک اس سے رہنمائی حاصل کررہے ہیں۔ العمر نے مزید کہا کہ اسلام کے وقف اداروں او رمغربی دنیا کے فلاحی اداروں میں اختلاف پایا جاتا ہے۔ انہوں نے توجہ دلائی کہ ماہرین اقتصاد کی سوچی سمجھی رائے ہے کہ 2008-09ءکے دوران عالمی مالیاتی بحران کے سلسلے میں مالیاتی اداروں اور بینکوں کی ناکامی سرمایہ کاری کے ممکنہ خطرات کی نشاندہی کے نظام کی کمزوری کا نتیجہ تھی۔ انہو ںنے مزید کہا کہ خلیجی ممالک میں اس حوالے سے اچھا خاصا کام کیا گیا۔ 2006ءکے دوران دبئی میں ایک سرکاری ادارہ قائم کیا گیا جو اس سلسلہ میں ٹھوس بنیادوں پر رہنمائی فراہم کر رہا ہے۔ 

شیئر: