Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

20 سال کی عمر کو پہنچنے والے جاپانیوں کی تعداد گزشتہ سال کی سطح پر برقرار

ٹوکیو ۔۔۔ جاپان میں2017 کے دوران بلوغت کو پہنچنے والے جاپانیوں کی تعداد 2016ء  کے مقابلے میں تبدیل نہیں ہوئی ۔  وزارت داخلہ کی جانب سے جاری کردہ اعداد وشمار میں واضح کیا گیا ہے کہ 2017ء میں 6  لاکھ 30 ہزار مرد اور6  لاکھ خواتین 20 سال کی عمر کو پہنچے۔ یہ تعداد آبادی کا 0.97 فیصد ہی جو مسلسل 8 سال ایک فیصد سے کم رہی ۔20 سال کی عمر کے جاپانیوں کی تعداد 1994ء سے بتدریج گر رہی تھی جب دوسری جنگِ عظیم کے بعد ’’بے بی بومر‘‘ کہلانے والی دوسری نسل کے 20 لاکھ 70 ہزار لوگ اِس عمر کو پہنچے تھے۔وزارت  نے توقع کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اِس عمر کے گروپ والے لوگوں کی تعداد میں کمی کا سلسلہ جاری رہے گا۔

شیئر: