Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ٹیکس کے بہانے 50فیصد اضافہ

جدہ .... ویلیو ایڈڈ ٹیکس پر عملدرآمد شروع ہونے پر بعض کمپنیوں نے اشیاءکے نرخوں میں 50فیصد اضافہ کردیا۔ دیگر کمپنیاں صارفین پر ٹیکس کا بوجھ ڈالنے کے بجائے ویلیو ایڈڈ ٹیکس اپنی جانب سے ادا کرنے لگیں۔ عکاظ اخبار نے اسکی تفصیلات دیتے ہوئے واضح کیا کہ سوشل میڈیا پر یہ ہیش ٹیگ چل پڑا ہے کہ ”ویلیو ایڈڈ ٹیکس ہمارے ذمہ“ ۔ہزاروں سعودیوں نے اس ہیش ٹیگ کے جواب میں تاجروں کے تئیں اچھے جذبات کا اظہار کیا۔ دوسری جانب اُن تاجروں سے مقامی شہری خفگی ظاہر کررہے ہیں جنہوں نے ویلیو ایڈڈ ٹیکس بھی اصل نرخ کا حصہ بنادیا گیا ہے۔ اشیاءکے نرخوں میں 50فیصد اضافہ کردیا۔ فیلڈ سروے سے پتہ چلا ہے کہ جو چیز 2017ءکی آخری تاریخ کو ایک ریال میں فروخت ہورہی تھی اب اسکی قیمت ڈیڑھ ریال کردی گئی ہے۔ کہا جارہا ہے کہ اس میں ویلیو ایڈڈ ٹیکس بھی شامل ہے۔
 

شیئر: