Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ایرانی عوام سرکاری بینکوں سے رقوم نکال لیں، شیریں عبادی

تہران۔۔۔ نوبل انعام یافتہ ایرانی خاتون وکیل اور حقوق انسانی کی علمبردار شیریں عبادی نے ایرانی عوام پر زور دیا ہے کہ وہ احتجاج کا سلسلہ جاری رکھیں ۔آئین انہیں احتجاج کا حق دیتا ہے۔انہوں نے شہریوں سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ پانی، گیس اور بجلی کے بلوں کے علاوہ ٹیکسوں کی ادائیگی روک دیں۔ اسکے ساتھ سرکاری بینکوں سے اپنی مالی رقوم نکال لیں تا کہ حکومت پر اقتصادی طور پر دباؤ پڑے اور تشدد سے ہاتھ کھینچ کر عوام کے مطالبات پر کان دھرے۔انہوںکہا کہ اگر حکومت نے 38 برس آپ لوگوں کی بات نہیں سنی تو اب آپ کی باری ہے کہ جو کچھ حکومت کہہ رہی ہے اسے نظر انداز کر دیں۔واضح رہے کہ شیریں عبادی نے 2003 ء میں امن کا نوبل انعام اپنے نام کیا تھا۔ وہ ایرانی حکام پر تنقید کرنے والی اْن متعدد شخصیات میں سے ہیں جو بیرون ملک مقیم ہیں۔واضح رہے کہ ایران میں مہنگائی اور معیشت کی ابتر صورتحال کے خلاف احتجاجی مظاہروں میں 24 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔

شیئر: