Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

بی جے پی کے رکن اسمبلی کے حامیوں نے ٹول پلازہ لوٹ لیا

    لکھنؤ- - - - - جھانسی میں بی جے پی ممبر اسمبلی جواہر لال راجپوت کے 2درجن سے زائد کارندوں نے ٹول پلازہ پر جم کر ننگا ناچ مچایا۔ ممبر اسمبلی حامیوں نے ٹول پلازہ پرہنگامہ کرتے ہوئے اہلکاروں کے ساتھ مارپیٹ کر کے کیش لوٹ کر فرار ہوگئے۔ وہاں پورا واقعہ سی سی ٹی وی کیمرے میں قید ہوگیا۔معاملے میں گروٹھا ممبر اسمبلی جواہر لال راجپوت کے سالے سمیت 25 نامعلوم حملہ آوروں پر دفعہ 307 سمیت کئی دفعات میں مقدمہ درج کیا ہے۔ پولیس نے اس کیس میں 3افراد کو گرفتار کیا ہے۔

شیئر: