Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

القدس کیلئے جدوجہد تیز کرنے کا فیصلہ

عمان.... اردنی دارالحکومت عمان میں منعقدہ عرب وزرائے خارجہ کانفرنس نے مشترکہ اعلامیہ جاری کردیا۔ انہوں نے القدس کو اسرائیلی دارالحکومت تسلیم کرنے سے متعلق امریکی فیصلے کے نقصانات پر تبادلہ خیال کیا۔ انہوں نے واضح کیا کہ امریکی فیصلہ بین الاقوامی قانونی نظام کے سراسر خلاف ہے۔ فلسطین اسرائیل کشمکش کے خاتمے کے لئے سیاسی حل ، فلسطینی ریاست کے قیام ، مشرقی القدس کو اسکا دارالحکومت بنوانے کیلئے جدوجہد تیز کرنی ہوگی۔ القدس کے مذہبی و تاریخی رتبے کے تناظر میں امریکی فیصلہ پُرخطر ہے۔ القدس عربوں کے لئے بنیادی مسئلے کی حیثیت رکھتا ہے۔ یہی خطے میں امن کی کلید ہے۔ 4جون 1967ءکے علاقو ںمیں خودمختار فلسطینی ریاست کے قیام اورمشرقی القدس کو اسکا دارالحکومت بنائے بغیر خطے میں امن ہوگا نہ استحکام۔
 

شیئر: