Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

لاپتہ پروازایم ایچ 370 کی تلاش کی نئی کوشش

کوالالمپور۔۔۔ملائیشیا کی حکومت نے اْس پلان کی منظوری دے دی ہے، جس کے تحت ساڑھے 3برس قبل لاپتہ ہو جانے والی پرواز کی تلاش کا نیا سلسلہ شروع کیا جائے گا۔ ملائیشیا، چین اور آسٹریلیا کی حکومتوں نے ایک ہزار دنوں تک لاپتہ بوئنگ ٹرپل سیون کی تلاش جاری رکھنے کے بعد 17 جنوری 2017 کو یہ سلسلہ ختم کر دیا تھا۔ ملائیشین ایئرلائنز کی لاپتہ پرواز ایم ایچ 370 پر عملے کے اراکین سمیت 239 افراد سوار تھے۔ یہ پرواز کوالالمپور سے چینی دارالحکومت بیجنگ جا رہی تھی کہ بحر ہند کے اوپر پرواز کے دوران لاپتہ ہو گئی ۔ لاپتہ ہوائی جہاز کی دوبارہ تلاش کا کام امریکہ میں قائم ایک کمپنی اوشین انفینیٹی کرے گی۔
یہ بھی پڑھیں:لاپتہ ملائیشین طیارے کی تلاش پر دوبارہ غور

شیئر: