Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

اہل ریاض کیلئے نئی طبی سہولت

ریاض...گورنر ریاض شہزادہ فیصل بن بندر بن عبدالعزیز نے کنگ فیصل اسپیشلسٹ اسپتال کے ماتحت نئے ایمرجنسی وارڈ کا افتتاح کردیا۔ نئی عمارت 6منزلہ ہے۔110بستروں پر مشتمل ہے۔ گورنر ریاض نے فاصلاتی ایمرجنسی سروس کا بھی افتتاح کیا۔ اسکے تحت بصری رابطے کے ذریعے طبی مشاورت فراہم کی جاتی ہے۔ مرض کی تشخیص ہوتی ہے اور ہنگامی طبی امور پر مشورہ دیا جاتا ہے۔ اسے سعودی عرب کے مختلف علاقوں میں موجود 40اسپتالوں سے جوڑ دیا گیا ہے۔

شیئر: