Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

باحہ : طہارت خانے میں ملازمہ کا انتقال

باحہ.... باحہ میں ایک ایشیائی گھریلو ملازمہ رات کے آخری پہر چل بسی۔ عمر کے چوتھے عشرے میں تھی۔ 3ماہ قبل ہی سعودی عرب پہنچی تھی۔ پیٹ میں تکلیف تھی۔ 2روز قبل کنگ فہد اسپتال سے رجوع کرنے پر پتہ چلا تھا کہ کولون میں شدید سوزش سے دوچار ہے۔ را ت کے وقت طہارت خانے گئی۔ کافی دیر تک باہر نہ آنے پر گھر والوں کو تشویش ہوئی۔ انہوں نے ملازمہ کو بار بار پکارا ،جواب نہ آنے پر شہری دفاع اور سیکیورٹی فورس طلب کرلی گئی۔ دروازہ کھولنے پر پتہ چلا کہ وہ طہارت خانے میں ہی انتقال کر گئی ہے۔ نعش کنگ فہد اسپتال کے سرد خانے میں محفوظ کرادی گئی۔ باحہ پولیس کے ترجمان سعد طراد نے بتایا کہ موت طبعی ہے۔ خودکشی یا کسی مجرمانہ عمل کا کوئی شبہ نظر نہیں آیا۔
 
 
 

شیئر: