Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جیولری اسکن الرجی کا سبب بن سکتی ہے ‎

آرٹیفیشل جیولری کا استعمال بعض اوقات اسکن الرجی کا سبب بن جاتا ہے  .شدید گرمی اور پسینے  میں جیولری پہننے سے جلد پر الر جی ہو سکتی ہے .  جیولری میں موجود  میٹل خاص طور پر نکل  پسینے کے ساتھ ری ایکٹ  کرجاتاہے جس کے نتیجے میں اس میٹل کے سالٹ  بنتے ہیں جوجلد پر خارش اور جلن جیسے مسائل پیدا کرتے ہیں . کانوں میں پہنے جانے والے زیور سے کان میں ریشہ پڑنے لگتا ہے اس کے علاوہ جلد پر سرخ دانے  ، چھالے اور  چھوٹے چھوٹے سرخ نشان الرجی کی نشاندہی کرتے ہیں .
جیولری پہنتے وقت اس بات کا خیال رکھیں کہ وہ آپ کی جلد کو متاثر نہ کرے  . ناک یا کا ن چھدواتے وقت ہمیشہ اسٹین لیس اسٹیل کی اسٹرلائزڈ جیولری  پہنیں . کام کاج کے وقت جیولری اتار دیں .  اگر آپ جیلری پہنے ہوئے ہی صابن کا استعمال کر رہی ہیں تو صابن کو اچھی طرح  سے دھو کر صاف کر لیں.  کوشش کر یں کہ  چشموں کے فریم پلاسٹک کے بنوائیں .  اس کے علاوہ ہاتھ میں پہننے والی  گھڑی میں بھی میٹل  کے علاوہ کسی دوسرے  مٹیریل  کا پٹہ استعمال کریں تاکہ آپ کی کلائیاں اسکن الرجی سے محفوظ رہ سکیں .

شیئر: