Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کانگریس نے چھاپوں کو انتقامی کارروائی قرار دیدیا

نئی دہلی...... کانگریس نے پارٹی کے سینیئر لیڈر پی چدمبرم کے بیٹے کارتی چدمبرم کے دہلی اور چنئی ٹھکانوں پر ایئرسیل -میکسس معاملے میں نفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ کی چھاپہ مارنے کو انتقامی اور غلط ارادوں سے کی گئی کارروائی قرار دیتے ہوئے الزام لگایا کہ سیاسی انتقام کے لئے مرکزی ایجنسیوں کا ”کٹھ پتلی“کی طرح استعمال کیا جارہا ہے۔آل انڈیا کانگریس کمیٹی کے میڈیا انچارج رندیپ سرجے والا نے چھاپہ مارنے کی اس کارروائی پر کہا کہ انہیں کانگریس کے سینیئر لیڈران کے خلاف انتقام اور غلط ارادوں سے کی گئی اس کارروائی پر حیرانی نہیں ۔انہوں نے کہا کہ وزیراعظم نریندر مودی اور ان کی حکومت حزب اختلاف سے انتقام لینے کےلئے ہر روز انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ اور مرکزی تفتیشی بیورو(سی بی آئی) کا کٹھ پتلی کی طرح استعمال کررہی ہے۔
 

شیئر: