Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

حنیف خان پی ایچ ایف کے عتاب کا شکار

  کراچی: اپنے دورکے عظیم کھلاڑی اور سابق قومی کپتان اولمپیئن حنیف خان پاکستان ہاکی فیڈریشن ( پی ایچ ایف) کے عتاب کا شکار ہوگئے جبکہ عالمی الیون کی پاکستان آمد کے موقع پرایورڈز حاصل کرنے والے قومی کھلاڑیوں میں شامل نہیں کیا گیا۔ ورلڈ ہاکی الیون 18 جنوری کودورئہ پاکستان پرکراچی پہنچ رہی ہے۔ سابق عالمی کھلاڑیوں پر مشتمل ورلڈ الیون اپنی آمد کے اگلے روز کراچی کے عبدالستار ایدھی ہاکی کلب آف پاکستان اسٹیڈیم کی بلیبو ٹرف پر فلڈ لائٹ میچ میں شرکت کرے گی۔ پی ایچ ایف کے تحت میچ کے اختتام پر غیرملکی کھلاڑیوں کے ساتھ پاکستان کےلئے خدمات انجام دینے والے معروف قومی کھلاڑیوں کو بطور ستائش ایوارڈز سے نوازا جائیگا۔ 

شیئر: