Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

عالمی ایوارڈ یافتہ 23سعودی ایجادات

جدہ ....جدہ میونسپلٹی نے مکہ ثقافتی فورم کے تحت کنگ عبدالعزیز یونیورسٹی کے 23سعودی طلباءو طالبات کی ایجادات نمائش کیلئے رکھیں۔ یہ وہ ایجادات ہیں جن پر سعودی طلباءو طالبات عالمی ایوارڈ حاصل کرچکے ہیں۔ جدہ میونسپلٹی نے نیو واٹر فرنٹ پارک میں مختلف سرگرمیوں کا نیا سلسلہ شرو ع کیا ہے۔ مقامی شہری ہموطنوں کی ایجادات دیکھنے کیلئے کثیر تعداد میں پہنچ رہے ہیں۔انکی بدولت نئی نسل میں کچھ کرنے اورکچھ کرکے دکھانے کی امنگ بھی پیدا ہورہی ہے۔
 

شیئر: