Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

اچھی نیند اور سردی زکام سے نجات کا نیا نسخہ سامنے آگیا

لندن....  جب ایک ایسے موسم میں جب سردی اور زکام نے پوری دنیا کو اپنی گرفت میں لے رکھا ہے گھریلو ٹوٹکوں کی ایک نئی فہرست جاری ہوئی ہے جس میں سب سے دلچسپ اور اہم نسخہ موسم کے حوالے سے یہی ہے کہ اس میں سردی سے بچنے اور بے خوابی دور کرنے کیلئے پیاز کے استعمال کا مشورہ دیا گیا ہے۔ نسخے کی تفصیل کچھ اس طرح ہے کہ اگر آپ کو سردی زکام اور بے خوابی کی شکایت ہے تو آپ روزانہ رات کو سوتے وقت اپنی جرابوں میں پیاز رکھ لیں ۔ اس سے خاطر خواہ فائدہ ہوگا۔ جن لوگوں نے یہ نسخہ پیش کیا ہے۔ انکا کہناہے کہ نزلہ زکام کا سب سے اچھا نسخہ آج بھی وہی ہے کہ اگر آپ کے حلق میں تکلیف ہو تو آپ گرم پانی میں نمک ڈال کر غرارے کریں۔ تاہم پیاز کا تعلق ہے تو اسکی نئی افادیت سامنے آگئی ہے۔ 

شیئر: