Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

چہرے کا مساج کیسے کریں ‎

چہرے کی حفاظت میں کلینزنگ اور مساج اہم کردار ادا کرتے ہیں .  مساج کے لئے ضروری ہے کہ آپکو ہاتھوں کے چہرے پر نرمی  سے استعمال کرنے کے بارے میں آگہی ہو  . مساج کے لیے ایسی کریم کا انتخاب کریں جس میں  چکنائی  اتنی ہو کہ آپ  کا چہرہ خشک نہ ہونے پائے .  
مساج کا آغاز گردن سے کریں .  چہرے پر کریم لگا  کر  ہاتھوں کی گردش  کو گردن سے شروع کرکے تھوڑی  تک لے آئیں اور ہاتھوں کا بھرپور استعمال کرتے ہوئے مساج کریں .  پھر چند منٹ کے لئے رک جائیں اب جبڑے سے کانوں تک تھوڑی دیر مساج کریں .  اس کے بعد  انگلی کے پوروں کی مدد سے تھوڑی  ، ہونٹوں  کے آس پاس اور ناک کا مساج کریں  . ناک اور  آنکھوں کا مساج  کرتے ہوئے زیادہ دباؤ نہ ڈالیں .  اپنے ہاتھ کو مساج کرتے ہوئے تھوڑی کے اگلے حصّے تک لے آئیں اور پھر یہی عمل دہرائیں .  اس مرتبہ  ناک اور ماتھے  تک مساج کریں  . اس عمل کو کم از کم چار بار دہرائیں .   چہرے کو اس طرح ڈھانپ  لیں کہ ہتھیلیاں منہ پر  ہوں اور انگلیاں  ماتھے پر .   کچھ دیر  ہاتھوں کو اسی طرح رکھیں  اور پھر دباؤ کم کرتے ہوئے ہاتھ اٹھا لیں .  اس طرح مساج کرنے سے چہرے کی جلد کو سکون ملے گا  اور  چہرے میں خون کی روانی تیز ہوجائے گی ہے جو جلد کی شادابی اور اسے نکھارنے کے لئے مفید ہے . 
یہ بھی پڑھیں:سر کا مساج ، سکون کا احساس بھی اور تھکن کا خاتمہ بھی

شیئر: