Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

خلیجی وکلاءکو مملکت میں وکالت کی اجازت

ریاض...سعودی وزیر انصاف ولید الصمعانی نے خلیجی ممالک کے وکلاءکو مملکت میں وکالت کا پیشہ اختیار کرنے کی اجازت دیدی۔ یہ اجازت قانون وکلاءکے لائحہ عمل کے مطابق دی گئی ہے۔ شرط لگائی گئی ہے کہ خلیجی وکیل اپنے ملک سے وکالت کا موثر اجازت نامہ رکھتا ہو۔ اسکے بغیر بات نہیں بنے گی۔ فیصلے میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ غیرملکی لا ءفرم کو اُس وقت تک مملکت میں اندراج کی اجازت نہیں ہوگی جب تک کہ اسکا ہر ممبر مملکت میں وکالت کا پیشہ اپنانے کا مجاز نہ ہو۔
 

شیئر: