Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی کابینہ نے ”جامعہ ریاض العلم“ کے نام سے نئی نجی یونیورسٹی کے قیام کی منظوری دیدی

ریاض..... سعودی کابینہ نے جامعہ ریاض العلم کے نام سے نئی نجی یونیورسٹی کے قیام کی منظوری دیدی۔ ریاض کے ڈینٹل اور فارماسسٹ کالجوں کو نئی یونیورسٹی میں ضم کردیا گیا۔یہ فیصلہ منگل کو خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی زیر صدارت اجلاس میں کیا گیا۔ شاہ سلمان نے اجلاس کے آغاز میں کابینہ کے ارکان کو ترکمانستان کے صدر کے مکتوب ، عراقی وزیر منصوبہ بندی کی ملاقات کے نتائج سے آگاہ کیا۔وزیر ثقافت و اطلاعات ڈاکٹر عواد بن صالح العواد نے اجلاس کے بعد ایس پی اے کو بتایا کہ خطے اور دنیا کے حالات حاضرہ خصوصاً یمن کی تازہ صورتحال پر رپورٹیں پیش کی گئیں۔ کابینہ نے یمن کیلئے جامع امدادی منصوبے، مسلم وزرائے خارجہ کے ہنگامی اجلاس کی قراردادوں کا خیر مقدم کیا۔ کابینہ نے متعدد فیصلے کئے۔ انڈونیشیا کے ساتھ صحت تعاون سے متعلق مفاہمتی یادداشت ، برطانیہ کیساتھ صحت تعاون کی مفاہمتی یادداشت کی منظوری دیدی جبکہ امارات کے ساتھ دہرے ٹیکس سے بچاﺅ کے معاہدے کا اختیار وزیر خزانہ کو تفویض کردیا گیا۔

شیئر: