Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

گاڑیوں اورموٹر سائیکلوں کے نئے رنگ و روپ

الخبر.... مشرقی ریجن کے الخبر شہرمیں ساحل سمندر پر”ھلا سعودی“ میلہ نئے رنگ ور وپ کی گاڑیوں او رموٹرسائیکلوں سے سج گیا۔ کثیر تعداد میں سعودی شہریوں او رمقیم غیر ملکیوں نے اُن پرانی گاڑیوں کو نئے رنگ و روپ میں دیکھا جنہیں انکے مالکان میلے میں لائے ہوئے تھے اور انہوں نے نوجوانوں ، بچوں اور خواتین کو مختلف قسم کے کرتب دکھا کر لطف اٹھانے کا موقع دیا۔30 ڈرائیور وں نے اپنا ہنر دکھایا۔ ترمیم شدہ گاڑیوں او رموٹر سائیکلوں کی ٹیم کے ترجمان سعود المعیوید نے واضح کیا کہ مملکت بھر میں اسپورٹس گاڑیاں اور اسپورٹس نما گاڑیاں بہت پسند کی جارہی ہیں۔ ہمارے نوجوان قدیم گاڑیوں کو نئے رنگ و روپ دیکر ڈرائیونگ کے حوالے سے مختلف کرتب دکھانے کا شوق پورا کررہے ہیں۔ میلے میں 30گاڑیاں اور موٹر سائیکلیں لائی گئیں۔

شیئر: