Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مملکت:یومیہ 149طلاقیں

جدہ.... سماجی اسکالر اور مشیر سلمان العمری نے خبردار کیا ہے کہ سعودی عرب میں طلاق کی شرح مسلسل بڑھ رہی ہے۔2017ءکے دوران 53 ہزار675طلاقیں ہوئیں۔ یومیہ 149طلاقیں ریکارڈ کی گئیں۔ طلاق کے یہ واقعات عدالتوں کے ریکارڈ پر آئے۔ دوسری جانب مملکت کے مفتی کے دفتر میں 6163طلاقوں کے واقعات پیش آئے۔ ہفتے میں 125سے 130تک طلاقیں ہوئیں۔ یہ 2016ءکے مقابلے میں846زیادہ ہیں۔ العمری کا کہناہے کہ طلاق کی شرح 45.4فیصد تک پہنچ سکتی ہے۔2017 ءکے دوران ایک لاکھ59ہزار386شادیاں ہوئی تھیں اس حساب سے طلاق کی شرح خوفناک حد تک بڑھ گئی ہے۔ 
 

شیئر: