Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ٹرمپ کے خلاف 250امریکی شہروں میں مظاہرے

 واشنگٹن۔۔۔ امریکہ کے سیکڑوں شہروں میں لاکھوں خواتین اور ان کے حامیوں نے ٹرمپ کے متعدد خواتین کے ساتھ تعلقات اور نفرت  انگیز پالیسیوں کیخلاف احتجاج کیا۔ صدر ٹرمپ کے خلاف یہ احتجاجی مظاہرے سان فرانسکو نیوریاک ،سیاٹل، لاس اینجلس شکاگو اور پارک سٹی سمیت250سے زاہد شہروں میں کیے گئے۔ مظاہروں میں شریک خواتین نے شدید غم و غصے کا مظاہرہ کرتے ہوئے کہا کہ ٹرمپ کی پالیسیوں نے خواتین کو نقصان پہنچایا ہے ۔ انہوں نے ووٹرز پر زور دیا کہ وہ رواں سال نومبر میں ہونے والے انتخابات میں اپنا ووٹ ضرور استعمال کریں ۔ادھر واشنگٹن میں متعدد سینیٹرز کے دفاتر کے سامنے بھی مظاہرے کیے گئے۔ مظاہرے میں شریک افراد امیگریشن پالیسی کے حوالے سے حکومتی اقدامات نہ کیے جانے کیخلاف احتجاج کررہے ہیں۔ اس موقع پر پولیس نے متعدد افراد کو حراست میں بھی لیا تھا ۔دوسری جانب سوئٹرز لینڈ کے شہر ڈیواس میں بھی صدر ٹرمپ کی پالیسیوں  کے خلاف مظاہرے کیے گئے ۔

شیئر: