Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ٹرمپ ڈیواس کانفرنس میں ترقی سے آگاہ کرینگے

واشنگٹن ۔۔۔ امریکہ نے کہا ہے کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ رواں ہفتے کے آخر میں سوئٹزر لینڈ کے شہر ڈیواس میں ہونیوالے سالانہ عالمی اقتصادی فورم میں ملک کے اقتصادی مفادات کا بہترین دفاع کریں گے۔حکومت کی خواہش ہے کہ دنیا امریکہ میں سرمایہ کاری کرے جس سے ہمارے محنت کش شہریوں کے لیے روزگار کے مواقع پیدا ہوں گے۔وائٹ ہائوس کی جانب سے جاری بیان کے مطابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ  ڈیواس کے تفریحی مقام پر منعقد ہونے والے سالانہ عالمی اقتصادی فورم میں اپنے ملک کی نمائندگی کریں گے جہاں وہ جمعے کے روز خطاب کریں گے۔
یہ بھی پڑھیں:ٹرمپ کے خلاف 250امریکی شہروں میں مظاہرے

شیئر: