Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

روہنگیا بحران: امریکی سفارتکار مشاروتی پینل سے مستعفی

واشنگٹن۔ ۔۔سابق امریکی سفارتکار بل رچرڈسن نے میانمار کی رہنما آنگ سان سوچی کے روہنگیا بحران پر مشاورت کیلئے تشکیل کردہ بین الاقوامی پینل سے استعفیٰ دیدیا ہے۔ان کا دعویٰ ہے کہ پینل ایک ’وائٹ واش‘ یعنی پردہ ڈالنے کا کام کرنیوالا تھا اور اس مسئلے پر آنگ سان سوچی میں ’اخلاقی قیادت‘ کا فقدان پایا جاتا ہے۔میانمار کی حکومت نے اس پر کسی ردعمل اظہار نہیں کیا۔ پینل کے ایک اور رکن کا کہنا تھا کہ رچرڈسن کا بیان غیرمنصفانہ ہے۔گزشتہ سال میانمار میں فوجی کارروائیوں کے بعد ساڑھے 6لاکھ سے زائد روہنگیا مسلمانوں نے ہمسایہ ملک بنگلہ دیش نقل مکانی کی تھی۔میانمار کی شمالی ریاست راکھین میں فوجی کریک ڈائون کے نتیجے میں بڑے پیمانے پر ہونیوالی نقل مکانی کو اقوام متحدہ نے ’نسل کشی کی کتابی مثال‘ قرار دیا تھا تاہم میانمار ان الزامات کی تردید کرتا ہے۔
اسے بھی پڑھیں:جی پی ایس ایپ کی رہنمائی میں گاڑی جھیل میں جاگری

شیئر: