Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

2017ء: 10ماہ کے دوران 37لاکھ موبائل درآمد کئے گئے

    ریاض- - - - - -  - "مال"ویب سائٹ نے واضح کیا ہے کہ 2017ء کے ابتدائی 10ماہ کے دوران موبائل کی درآمد میں 3.7ملین کی کمی اور قیمت میں 14.6ارب ریال کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ 95فیصد موبائل چین اور ویتنام سے درآمد کئے گئے۔ چین سے 56فیصد اور ویتنام سے 39فیصد موبائل طلب کئے گئے۔ 2017ء کے ابتدائی 10ماہ کے دوران چین سے درآمد میں اضافہ ہوا۔ 56فیصد تک موبائل درآمد کئے گئے۔ ویتنام سے 46فیصد کے بجائے 39فیصد موبائل درآمد کئے گئے۔ چین سے موبائل کی درآمدپر اوسط لاگت 725ریال آئی۔ 2016ء میں یہ لاگت 538ریال تھی۔ 35فیصد اضافہ ہوا۔ ویتنام سے ایک موبائل کی درآمد کی اوسط لاگت 364.4ریال آئی جبکہ 2016ء میں یہ لاگت 313ریال تھی۔ ویتنام کے مقابلے میں چین سے موبائل کی درآمد میں بھی اضافہ ہوا۔

شیئر: